رباعیاتِ راشد
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 اے یار مرے جلوہ ترا دیکھ لیا بے پردہ یہیں چہرہ ترا دیکھ لیا تُو خاکی بدن اوڑھ کے بیٹھا ہوا تھا خاکستری کو چاک کِیا دیکھ لیا 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 کوئی کہاں دیوانوں کی رمزیں سمجھا دیوانہ ہوا آپ انھیں باتیں سمجھا اندھے ہیں یہاں چہرے پہ آنکھوں والے سمجھا تو وہی دل کو جو آنکھیں سمجھا 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 تماشا انسان تماشا ہوا انسانوں کا عبرت ہے، نہیں کھیل یہ نادانوں کا دیکھیں شب و روز اک دوجے کا انجام سوچیں کہ یہی انت ہے بیگانوں کا 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 روز و شام آئے جو روز بھی وہ گھائل جائے جائے جو شام بھی وہ بوجھل جائے ہائے ان کی جادو نگاہی کے بغیر برسوں کی رفتار سے پل پل جائے 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 جو ظلم کی رفتار یہیں تھم جائے جو جنگ کی جھنکار کہیں جم جائے چیخ و چنگاڑ جو ہو جائے چُپ تو یہ دنیا امن کی ہو سرگم جائے 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 یہ شش جہات ہیں آئینہ خانہ میری تصویریں خانہ تا خانہ میرے ہونے سے سارا جادو ہے میرے جانے سے ویرانہ خانہ اور یہ سب جہات ہیں آئینہ ...