Posts

غزل

دردِ دل کی دوا نہیں ملتی تیرے دل میں جگہ نہیں ملتی میں نے ڈھونڈا چراغ لے کے اسے اس جہاں میں وفا نہیں ملتی جن کی جانے سے جان جاتی تھی کیسے آئیں، وجہ نہیں ملتی منصفوں کو خراج ملتا ہے مجرموں کو سزا نہیں ملتی آتے آتے ہی ہوش آتا ہے زِیرکی پل میں آ نہیں ملتی آپ سے کوئی آس کیونکر ہو؟ آپ سے تو دعا نہیں ملتی

رباعی

  خواب در خواب مجھ کو مرے ہمراز کبھی خواب میں مِل جو تُو نے دکھایا تھا ، اسی خواب میں مِل مل کر جو سجا اور بچھڑ کر بکھرا اُس خواب سے پہلے کے کسی خواب میں مِل

نعتیہ رباعیات

  نعتیہ رباعیات ________________ آفاق سے افلاک ہے رفعت اُنﷺ کی ہر خَلق ہے پروردہ ءِ رحمتﷺ اٌن کی قرآن ثنا خوانِ نبیﷺ ہے راشد تُجھ سا بد کار؟ اور مدحت اُنﷺ کی؟ 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 جامی و حسّان ؓ کہیں نعتِ نبیﷺ جنّات و انسان کہیں نعتِ نبیﷺ حُور و جبریل اعلانِ شان کریں آیاتِ قرآن کہیں نعتِ نبی ﷺ 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 آقاﷺ ،کہ دو عالم کے ہیں سُّچے سُلطان دیتا ہے گواہی یہی سَچّا قُرآن رہتی ہے درودوں کی ہمیشہ برسات رفعت پہ ہے مائل پَل پَل اُن کی شان 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 اللہ کی صنعت ہے یہ ساری خلقت ہر سمت نظر آئے اسی کی قدرت دریائے درودی بہے اک ہی جانب آقاﷺ کے ذکر کو ہے مسلسل رفعت 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 معراج کا ہے تاج سجا آپﷺ کے سر سب تاجوروں کےجُھکے سر، آپﷺ کے در امت کے شفیع آپ ہیں پیارے آقاﷺ فردوس سےبڑھ کر ہےہمیں آپﷺ کا گھر 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 وہ سرورِ عالم ہیںﷺ وہ سرکارِ جہاںﷺ پاتے ہیں شفا انﷺ سے ہی بیمارِ جہاں ہوتی ہے اسی در سے سب ہی کو عطا محبوبِ خدا ہیں کہ ہیں سردارِجہاںﷺ 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 اُنﷺ کی ہے یہ چاہت کہ میں چاہوں اُنﷺ کو ہےکیا مری وقعت کہ میں چاہوں اُنﷺ کو؟ خود وہﷺ جسےچا...

شعر

 کون جِیتا ہے بھلا دِل سے نکل کر ؟ راشد ! ماہی بے آب جو ہوتی ہے تو مر جاتی ہے

شعر

  عطا ہے سارے کا سارا وفُورِ شعر و سخن یہ جائداد، وراثت میں دی نہیں جاتی

شام

  شام آئی ہے کہ تاروں کا پیام آیا ہے رات آئی ہے کہ بِچھڑوں کا سلام آیا ہے یاد اُن کی ہے کہ رنگوں کا فوارہ چُھوٹا خواب آیا ہے کہ دھڑکن کو دوام آیا ہے

شعر

  لکھنا ہے تو پڑھنا سیکھو ، کہنا ہے تو سُننا ‏بننا ہے تو مِٹنا سیکھو ، جینا ہے تو مرنا