حرفِ آغاز
بسم الله الرحمن الرحيم
حمد و ثنا اس ذاتِ وحدہ لا شریکﷻ کے لئے جس کے ایک لفظ کُن سے ہزاروں کہکشائیں وجود میں آگئیں لیکن انسان کو اس نے اپنے ہاتھ سے بنایا۔ کروڑوں سجود شکر اس مالک الملکﷻ کے حضور کہ جس نے بن مانگے اپنے محبوبﷺ کی امت میں پیدا فرمایا۔ قربان اس کی صناعی کے کہ جو گوبر ملی مٹی سے خوبصورت، خوشبودار اور رنگ برنگے گلاب پیدا فرماتا ھے۔
کائنات کے ہر ذرے کے ہزار گنا درود و سلام اس عالی شان نبی کریمﷺ پر کہ جنﷺ کو تمام مخلوقات کے لئے رحمت بنا کر بھیجا گیا۔ جنﷺ کے مبارک نعلین پر لگی خاک کے ذروں پر ساری کہکشائیں فدا، لیکن آپﷺ نے ان نعلین کو اپنے نورانی ہاتھوں سے مرمت فرمانا پسند فرمایا۔ کہ جس ذاتﷺ نے اپنی امت کو بھیک مانگنے کی بجائے کلہاڑی اور رسی خریدنے کی ترغیب فرمائی۔
صلی اللہ علی سیدنا و مولنا محمد و آلہ و واصحابہ وبارک وسلم
Comments
Post a Comment