Posts

Showing posts from September, 2022

رباعیاتِ راشد

  🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 اے یار مرے جلوہ ترا دیکھ لیا بے پردہ یہیں چہرہ ترا دیکھ لیا    تُو خاکی بدن اوڑھ کے بیٹھا ہوا تھا  خاکستری کو چاک کِیا دیکھ لیا 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 کوئی کہاں دیوانوں کی رمزیں سمجھا دیوانہ ہوا آپ انھیں باتیں سمجھا اندھے ہیں یہاں چہرے پہ آنکھوں والے سمجھا تو وہی دل کو جو آنکھیں سمجھا 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 تماشا انسان تماشا ہوا انسانوں کا عبرت ہے، نہیں کھیل یہ نادانوں کا  دیکھیں شب و روز اک دوجے کا انجام سوچیں کہ یہی انت ہے بیگانوں کا 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 روز و شام آئے جو روز بھی وہ گھائل جائے  جائے جو شام بھی وہ بوجھل جائے  ہائے ان کی جادو نگاہی کے بغیر   برسوں کی رفتار سے پل پل جائے  🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 جو ظلم کی رفتار یہیں تھم جائے جو جنگ کی جھنکار کہیں جم جائے چیخ و چنگاڑ جو ہو جائے چُپ تو یہ دنیا امن کی ہو سرگم جائے 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 یہ شش جہات ہیں آئینہ خانہ میری تصویریں خانہ تا خانہ  میرے ہونے سے سارا جادو ہے میرے جانے سے ویرانہ خانہ اور یہ سب جہات ہیں آئینہ ...

حمدیہ و نعتیہ و منقبتیہ رباعیات

 حمدیہ و نعتیہ و منقبتیہ رباعیات  🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 کُل حمد و ثنا تیری تُو رحمان و رحیمﷻ  تُو مالک و مختار ہے اے ذاتِ قدیمﷻ ہم سب کو ہدایت دے تُو سیدھے رستے  وہ راہ کہ جس پر ہیں چلے سارے نعیم  🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 داتاﷻ کے خزانوں میں کمی کوئی نہیں  دوری بہ وسیلہ ءِ نبیﷺ کوئی نہیں  شہ رگ سے بھی نزدیک ہوں اللہ نے کہا دل سے اٹھی رائیگاں گئی کوئی نہیں 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 توحید و رسالت  اللہﷻ و محمدﷺ کے ہیں اسما یکجا  توحید و رسالت کے ہیں اجزا یکجا  دونوں ہی جو باہم ہوں تو کامل ایماں   دو ذاتِ گرامی سرِ کلمہ یکجا اور اللہﷻ و محمدﷺ کے ہیں اسما اکھٹے  توحید و رسالت کے ہیں اجزا اکھٹے   دونوں ہی جو باہم ہوں تو کامل ایمان  دو ذاتِ گرامی سرِ کلمہ اکھٹے  🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 آفاق سے افلاک ہے رفعت انﷺ کی  ہر خَلق ہے پروردہ ءِ رحمتﷺ ان کی  قرآن ثنا خوانِ نبیﷺ ہے راشد  تُجھ سا بد کار اور مدحت انﷺ کی؟ اور آفاق سے افلاک ہے رفعت اُنﷺ کی ! ہر خَلق ہے پروردہ ءِ رحمت اُنﷺ...