نعت رسول مقبولﷺ

مدثّرﷺ مزمّلﷺ بشیرﷺ و نذیرﷺ
وہ ہادیءِ برحقﷺ سراجِ منیرﷺ

 ہیں معراج میں آپ‏ﷺ اپنی مثال 
وہ رتبہ ہے جس کی نہ کوئی نظیر

معلم سبھی کائناتوں کے آپﷺ
مشرف کئے خواندہ جنگی اسیر

 سبھی کے وہﷺ آقا، انھیﷺ کے غلام
ہر ایک ادنی، اعلی، حقیر و امیر

  زمانے کا وہ بن گیا بادشاہ 
ہوا آپﷺ کے در کا جو بھی فقیر 

 







Comments

Popular posts from this blog

جھنڈُو ‏اور ‏سونے ‏کا ‏ ہسّ

‏کہیں انکار کا غم ہے، کہیں اقرار کا غم ہے

غزل 32