بیٹی کی سالگرہ پر
میری بیٹی مجھے تم سے بڑی الفت ہے
یہ دو جہانوں کے سردارﷺ کی سنت ہے
لفظ جو جو ہیں محبت کے لئے بولے گئے
سب یکجا ہوں تو بنتی تیری صورت ہے
شفقتِ پدری کا کوئی سِرا پا نہیں سکتا
اس کے سوا جس کو یہ ملی رحمت ہے
گھیر لے تجھ کو دائم ایمان اور خوشی
اور ہر ہر نعمت جو کہ باعثِ رحمت ہے
اللہ کرے تیرا دل پا لے اس کا عشق
وہ خاتونِ پاک جو خانمِ جنت ہے
یا خدا دے آقائے دو عالمﷺ کے طفیل
ہر بیٹی کو نصیب اچھا ، یہی حسرت ہے
Comments
Post a Comment