Alliteration
اردو شاعری میں بحر و قافیہ ردیف کی مانند ہی
انگریزی شعریات میں alliteration کی بڑی اہمیت ہے۔
Alliteration
مثلاً شیکسپئیر کے ٹیمپسٹ میں
“Full fathom five thy father lies”
ایس ٹی کولریج کا
The fair breeze blew, the white foam flew”
اور ایڈگر ایلن کا
“While I nodded, nearly napping”
وغیرہ
اس خاکسار نے اپنی اردو شاعری اور نثر میں جابجا اور بے اختیار اس کا استعمال کیا ہے۔
مثلاْ:
“جلتے جلتے جم جاتا ہے تیکھا تیل تخیل کا
بجھتے بجھتے بھڑکے پھر سے شعلہ شوخ خیالوں کا”
“شہرِ الفت کو جو جاتے ہو تو جانو کہ وہاں
کر گزرتے ہیں، خسارا نہیں پوچھا کرتے”
“چاندنی، چال تری چل کے افق پر پھیلی
روشنی، رُوپ میں رس بس کے گھروں تک آئی”
“مرے تخیل میں آن بیٹھا کسی تصور کا ایک پرتو
کسی مصورنےاپنے فن سے دئے ہیں جس میں اتارجگنو”
“ہو تجھ پہ عیاں کیسے بھلا حرف حقیقت ؟
ہندسوں کا ہدف ہے ترے حالات پہ حاوی”
“پتّے ہیں پیڑ پر کہ ہے پریوں کا پیرہن؟
بدلی ہوئی ہے رُت یا ہے میلہ لگا ہوا ؟”
Comments
Post a Comment